تلنگانہ

کانگریس بکاؤ‘بی آرایس خریدار پارٹی‘کشن ریڈی کا ریمارک

مرکزی وزیر وصدربی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی نے کہاکہ آئندہ دودنوں میں امیدواروں کے ناموں پرمشتمل آخری فہرست جاری کردی جائے گی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر وصدربی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی نے کہاکہ آئندہ دودنوں میں امیدواروں کے ناموں پرمشتمل آخری فہرست جاری کردی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی‘بی سی‘ چیف منسٹرکے موضوع پر انتخابات میں حصہ لے گی۔ہمارا مقصد تلنگانہ میں بی سی قائد کو چیف منسٹر بنانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ صرف وہم ہے کہ بی آر ایس کی شکست اور کانگریس کی کامیابی سے تلنگانہ میں کوئی تبدیلی رونماء ہونے والی ہے۔

کشن ریڈی نے کہاکہ کے چندرشیکھرراؤ کی سیاسی زندگی کی شروعات کانگریس سے ہی ہوئی تھی۔اسی لئے دونوں جماعتوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔

2004 میں کانگریس نے ٹی آرایس کے ساتھ مل کر حکومت کی تھی۔انہوں نے کہاکہ ان کی نظر میں کانگریس بکاؤ پارٹی ہے اور بی آر ایس خرید نے والی جماعت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی اوربی آر ایس کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ تلنگانہ میں خاندانی حکومت ہے۔

بی آر ایس کی حکمرانی عوام کی مرضی اور توقعات کے خلاف ہے۔کے سی آر‘ دلت کوچیف منسٹر بنانے کے وعدے سے مکرگے۔

اس کے برعکس کے سی آر کی قیادت میں آمرانہ حکمرانی جاری ہے۔ ریاست کے عوام احتجاج کرنے کے حق سے محروم ہیں۔ عوام کواپنے ہی منتخبہ چیف منسٹر سے ملاقات کرنے کا موقع نہیں ملتا‘ چیف منسٹر کے سی آر سکریٹریٹ کا دورہ نہیں کرتے‘گزشتہ دس برسوں میں ایک بھی ٹیچرکا تقرر نہیں کیاگیا۔

حکومت بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ نہیں ہے۔بی جے پی قائد نے کہاکہ کے سی آر پڑوسی ریاست آندھراپردیش کی سڑکوں کے متعلق بات کررہے ہیں مگر وہ یہ بھول گئے ہیں کہ بغیر مرکزی تعاون تلنگانہ کی سڑکوں میں بہتری لانا کیا ان کیلئے ممکن تھا؟

فروغ‘ریلوے نیٹ ورک کی ترقی میں مرکز کا کردارناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہاکہ جناسینا پارٹی‘ این ڈی اے اتحاد کی حلیف ہونے کی وجہ سے ریاست میں مل کر انتخابات لڑئے جارہے ہیں۔