حیدرآباد

کانگریس میں امکانی شمولیت کی اطلاعات بے بنیاد:ایٹالہ راجندر

حال ہی میں راجندر کی کانگریس قائدین کے ساتھ ظہرانہ کی تصاویر منظرعام پرآنے کے بعد ان افواہوں کو مزید تقویت مل رہی تھی۔ ان افواہوں کا جواب دیتے ہوئے ایٹالہ راجندر نے تردید کی کہ وہ کانگریس میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔

حیدرآباد: بی جے پی لیڈر ایٹالہ راجندر کی کانگریس قائدین سے حالیہ ملاقات نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس ملاقات کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعدایسی افواہیں گردش کرنے لگی کہ ایٹالہ راجندر بی جے پی کو الوداع کہنے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کالیشورم پروجیکٹ اسکام پر کانگریس کا دہرا موقف: ڈی کے ارونا
ایٹالہ راجندر اور وجئے شانتی میں ٹھن گئی
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

ان افواہوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایٹالہ راجندرنے  اس بات کی تردید کی کہ وہ کانگریس میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اسمبلی انتخابات میں حلقہ حضور آباد سے ایٹالہ راجندر کو بی آر ایس امیدوار پاڈی کوشک ریڈی کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔اس شکست کے بعد سے ایٹالا راجندر خاموش تھے۔

پارٹی سرگرمیوں میں بھی حصہ نہیں لے رہے تھے جس کے بعد سے انکے خلاف مہم شروع ہوگئی تھی کہ وہ پارٹی بدلنے والے ہیں۔ حال ہی میں راجندر کی کانگریس قائدین کے ساتھ ظہرانہ کی تصاویر منظرعام پرآنے کے بعد ان افواہوں کو مزید تقویت مل رہی تھی۔ ان افواہوں کا جواب دیتے ہوئے ایٹالہ راجندر نے تردید کی کہ وہ کانگریس میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔