شمالی بھارت

گیان واپی مسجد کامپلکس سے شواسٹانڈس ہٹانے کی درخواست

گیان واپی مسجد‘ انجمن انتظامیہ مساجد کے تحت ہے۔ بھگوان آدی ویشویشورویراجمان کے درخواست گزار کرن سنگھ اور دیگر نے یہ درخواست داخل کی۔ وکلاء من بہادرسنگھ اور انوپم دیویدی کے ذریعہ درخواست داخل کی گئی۔

وارانسی: وارانسی ضلع عدالت میں ایک درخواست داخل کی گئی ہے کہ گیان واپی مسجد کامپلکس سے چپلوں کے اسٹانڈس (شواسٹانڈس) ہٹادئیے جائیں۔ درخواست گزار نے ریاست اترپردیش اور انجمن انتظامیہ مساجد کو فریق بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں
88سالہ شخص کی والد کے بقایاجات کیلئے1979 سے قانونی لڑائی
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
گیان واپی کامپلکس سروے، انجمن انتظامیہ مساجد کا اعتراض داخل
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

 گیان واپی مسجد‘ انجمن انتظامیہ مساجد کے تحت ہے۔ بھگوان آدی ویشویشورویراجمان کے درخواست گزار کرن سنگھ اور دیگر نے یہ درخواست داخل کی۔ وکلاء من بہادرسنگھ اور انوپم دیویدی کے ذریعہ درخواست داخل کی گئی۔

دویدی نے بتایاکہ عدالت نے 19مارچ کی تاریخ سماعت مقرر کی ہے۔ انجمن انتظامیہ مساجد کے جوائنٹ سکریٹری ایس ایم یٰسین نے کہا کہ ان کے وکلاء کی ٹیم اس پر اعتراض داخل کرے گی۔ انجمن انتظامیہ مساجد کے ارکان نے جمعہ کو گیان واپی مسجد کے اطراف بیرکیڈوالے علاقہ میں 6 شواسٹانڈس رکھے تھے۔ یہ شواسٹانڈس مسجد کے باہر رکھے گئے۔