بھارتسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

بل گیٹس بھی ہندوستان میں ڈولی کی چائے کا مزہ لیتے ہوئے (ویڈیو وائرل)

اس ویڈیو کلپ میں وہ چائے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ہندوستانی ثقافت کو محسوس کر رہے ہیں۔ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں بل گیٹس ڈولی چائے والا کے چائے کے اسٹال پردیکھے جاسکتے ہیں۔

حیدرآباد: مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنے دورہ ہندوستان کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو کلپ میں وہ چائے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ہندوستانی ثقافت کو محسوس کر رہے ہیں۔ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں بل گیٹس ڈولی چائے والا کے چائے کے اسٹال پردیکھے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بل گیٹس ’نانا‘ بن گئے
بل گیٹس،ہندوستان کے بارے میں پہلے سے زیادہ پرامید
پانچ مرد ایک بیوی رکھ سکتے ہیں: مدن مترا

ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بل گیٹس نے لکھا کہ ہندوستان میں روزمرہ کی زندگی میں جدت کو ہوا دی جاتی ہے۔ ویڈیو کلپ کا آغاز بل گیٹس سے ہوتا ہے کہ  جوڈولی چائے والے سے ایک چائے مانگ رہے ہیں ۔ بل گیٹس نے بتایا کہ چائے بیچنے والے کے مخصوص فن کے ذریعہ چائے تیار کرنے کا نیا طریقہ متاثر کن ہے۔

اس کلپ میں بل گیٹس کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گرما گرم چائے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ہندوستان واپس آنے کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کی تعریف کی کہ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کام کرنے والے بہت سے شاندار اختراع کار ہیں۔

 انہوں نے چائے بنانے کے آسان کام کو بھی فنکارانہ انداز میں کرنے کے لیے ہندوستانیوں کی عظمت کی تعریف کی۔ ویڈیو کا اختتام بل گیٹس کے چائے فروش کے پاس کھڑے ہو کر مزید چائے پہ بحث کے انتظار کے ساتھ ہوتا ہے۔

a3w
a3w