انٹرٹینمنٹ

اداکارپون کلیان کی فلم کے سیٹ پر آگ لگ گئی

تلگو فلموں کے مشہور اداکارپون کلیان کی فلم ہری ہرا ویر املو کے سیٹ پر آگ لگ گئی۔ حیدرآباد کے نواحی علاقہ ڈنڈیگل کے بوررام پیٹ میں کل شب اچانک اس سیٹ کو آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: تلگو فلموں کے مشہور اداکارپون کلیان کی فلم ہری ہرا ویر املو کے سیٹ پر آگ لگ گئی۔ حیدرآباد کے نواحی علاقہ ڈنڈیگل کے بوررام پیٹ میں کل شب اچانک اس سیٹ کو آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
حلقہ لوک سبھا کا کیناڈا سے جناسینا امیدوار کے نام کا اعلان
اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات
وشاکھا پٹنم کے انڈس ہاسپٹل میں آگ بھڑک اٹھی، مریض ہاسپٹل کے اندر پھنس گئے
ایڈن گارڈن کے ڈریسنگ روم میں آگ لگ گئی (ویڈیو)
حکام بورویل کی آگ بجھانے میں مصروف

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ڈنڈیگل پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا اور اس معاملہ کی جانچ شروع کردی۔

کرش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پون ایک ڈاکو کے کردارمیں نظر آئیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم تقریباً 150 کروڑ کے بجٹ سے بنائی جا رہی ہے۔

a3w
a3w