شمال مشرق

جگنیش میوانی کے خلاف حملہ کیس میں 2الزامات حذف

کانگریس لیڈرمیوانی کوپہلی مرتبہ19۔ اپریل کوگجرات کے پالن پورسے گرفتار کیاگیا تھا اورکوکراجھارلایاگیا تھا۔ انہیں وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف ٹوئٹ کرنے سے متعلق کیس میں گرفتارکیاگیاتھا۔

گوہاٹی:آسام کے ضلع بارپیٹا کی ایک عدالت نے آج گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی کے خلاف فحش حرکتیں کرنے اورایک سرکاری ملازم پر حملہ کرنے کے الزامات حذف کردیئے۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
برقی طلب اور کھپت کے پیش نظر چارجس وصول کرنے مرکز کی ہدایت
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال
آسام میں سی اے اے مکمل طور پر غیر معمولی : ہیمنتا بسوا شرما

 یہ کیس ایک خاتون پولیس عہدیدارپرمبینہ حملہ سے تعلق رکھتاہے، جبکہ وہ گذشتہ سال اپریل میں دیگرسینئر عہدیداروں کے ساتھ میوانی کی کی گرفتاری کے بعدانہیں گوہاٹی ایرپورٹ سے کوکرا جھارلے جانے والے قافلہ کی رہنمائی کررہی تھی۔

 کانگریس لیڈرمیوانی کوپہلی مرتبہ19۔ اپریل کوگجرات کے پالن پورسے گرفتار کیاگیا تھا اورکوکراجھارلایاگیا تھا۔ انہیں وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف ٹوئٹ کرنے سے متعلق کیس میں گرفتارکیاگیاتھا۔

 اس کیس میں ضمانت پررہائی کے فوری بعد انہیں ایک اورکیس میں گرفتارکرلیاگیاجو25۔ اپریل کوبارپیٹاروڈ پولیس اسٹیشن میں درج کرایا گیا تھاجس میں ان پرایک خاتون پولیس عہدیدار پر حملہ کرنے کاالزام لگایاگیاتھا۔

بارپیٹاکی عدالت نے انہیں 29۔ اپریل کوضمانت دی تھی۔دوسرے کیس سے تعزیرات ہند کی دفعہ294اور353حذف کردی گئی۔ میوانی کوان کے خلاف عائد کردہ دیگرالزامات میں کاروائی کاسامناکرناپڑے گا۔