تلنگانہ

”میں نے کبھی تکبرانہ لہجہ استعمال نہیں کیا“۔ کے سی آر کا دعویٰ

آج ضلع کھمم کے حلقہ اسمبلی ستوپلی میں پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ریاست کا چیف منسٹر ہوں، علیحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول میں میرا کردار ناقابل فراموش رہا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ہمارے خلاف گھمنڈ میں چور ہوتے ہوئے باتیں کررہے ہیں۔ آج ضلع کھمم کے حلقہ اسمبلی ستوپلی میں پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ریاست کا چیف منسٹر ہوں، علیحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول میں میرا کردار ناقابل فراموش رہا۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
نامپلی میں انتخابی جلسہ، کانگریس قائد راہول گاندھی کی تقریر (ویڈیو)
تلنگانہ بی جے پی کے صدارتی عہدہ سے معزول کرنے پر بنڈی سنجے مایوس، ایک حامی کا اقدام خودکشی
ملک میں 11 سیاسی جماعتیں، غیرجانبدار
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت

 ریاست کو ترقی اور خوشحالی کی سمت گامزن کیا ہوں مگر میں نے کبھی بھی غرور وتکبر میں وہیات لب ولہجہ میں بات نہیں کی ہے۔ صرف چار پیسے جیب میں آجانے سے اتنا تکبر، اتنا نشہ، کیا ضلع کھمم ان گھمنڈیوں کو برداشت کرے گا؟ اس ضلع میں پیسہ کے بل بوتے پر کب تک غیر اخلاقی سیاست چلتی رہے گی۔

ضلع کے عوام کو ان حقائق پر غور و خوص کرنا چاہئے۔ عوام کو سمجھ لینا چاہئے کہ یہ معرکہ دو افراد کے درمیان نہیں ہے بلکہ دو سیاسی جماعتوں اور دو الگ الگ نظریات کے درمیان لڑائی ہے۔ عوام کو ہر پارٹی کے نظریہ کو اچھی طرح سمجھتے ہوئے بہترین نظریات کی حامل جماعت کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے۔

 کے سی آر نے کہا کہ متحدہ آندھرا پر زیادہ عرصہ تک کانگریس کی حکومت رہی، طویل عرصہ تک تلگودیشم پارٹی نے بھی حکومت کی۔گزشتہ 10 سال کے دوارن تشکیل تلنگانہ کے بعد بی آر ایس نے کیا کیا ہے، سب کے سامنے ہے۔ اس لئے آپ تمام سے اپیل کررہا ہوں کہ ووٹ کا استعمال کافی سوچ کے بعد کریں۔

 دل کی آواز پر جو سچ نظر آئے، جو اچھا دکھے اُسی کو ووٹ دیں۔ کے سی آر نے کہا کہ ہم نے حضور آباد میں دلت بندھو اسکیم پر صدفیصد عمل کیا۔ حلقہ اسمبلی مدھیرا کے چنتا کانی منڈل میں بھی صدفیصد عمل کیا گیا ہر شخص کا انتخاب انتہائی شفاف انداز میں کیا ہے۔

 ہم مفاد پرست سیاست پر عمل نہیں کرتے، ریاست کے تمام عوام ہماری نظر میں ایک جیسے ہیں۔ کانگریس پر فلاحی اسکیمات پر عمل آوری میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ کیا مشن بھگیرتا، مشن کاکتیہ، دلت بندھو، رعیتو بندھو اسکیمات انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے نامزد کئے گئے۔ کانگریس ان فلاحی اسکیمات کو سیاسی تنازعہ بنانا چاہتی ہے اور عوام کو ان باتوں پر غور کرنا چاہئے۔

a3w
a3w