تلنگانہ

تلنگانہ ایس ایل بی سی سرنگ میں بچاو آپریشن روک دیاگیا

تقریباً 63 دنوں تک مسلسل جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کو آج عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، جس کے بعد سرنگ کے اندر دن رات کام کرنے والے ایکسکاویٹرس کو باہر نکالا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ایس ایل بی سی سرنگ حادثہ میں پھنس جانے والے افراد کو باہر نکالنے کے لئے دو ماہ سے جاری بچاو آپریشن ہفتہ کو روک دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

اس دل دہلانے والے حادثہ میں 8 مزدور لاپتہ ہوگئے تھے، جن میں سے دو مزدوروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جب کہ بقیہ 6 مزدوروں کے لئے تلاشی و کھدائی کا کام جاری تھا۔

تقریباً 63 دنوں تک مسلسل جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کو آج عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، جس کے بعد سرنگ کے اندر دن رات کام کرنے والے ایکسکاویٹرس کو باہر نکالا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سرنگ کے زیادہ تر حصہ سے ملبہ ہٹا دیا گیا ہے، صرف خطرناک زون میں کچھ ملبہ باقی ہے، جہاں مزید کام کرنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ یہ حادثہ 22 فروری کو سری سیلم کے لفٹ بینک کنال کے سرنگ میں پیش آیا تھا، جہاں پانی کی نکاسی کے لئے کام جاری تھا۔

اس منصوبہ کو ریاستی حکومت نے ایک اہم اور باوقار مشن کے طور پر لیا تھا، جس میں مسلسل کئی ہفتوں تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔

تاہم اب ٹیکنیکل کمیٹی نے رپورٹ دی ہے کہ سرنگ کے انلیٹ سے 13.6 کلومیٹر اندر جانا بالکل محفوظ نہیں ہے، لہٰذا مزید خطرہ سے بچنے کے لئے عارضی طور پر آپریشن روکنے کی سفارش کی گئی ہے۔