آندھراپردیش

آندھراپردیش میں چوروں نے پولیس کی گاڑی چوری کرلی

کنٹریکٹ طریقہ کار کے مطابق پرائیویٹ گاڑی کو عہدیداروں نے حاصل کیاتھااوردفتر کے سامنے اس کو ٹہرایا تھا تاہم کل رات تقریبا ایک بجے چوروں نے اس کے دروازے کاقفل توڑکراس گاڑی کی چوری کرلی۔

حیدرآباد: چوروں نے پولیس کی گاڑی کی چوری کرلی۔یہ واردات اے پی کے ضلع چتور کے پلمنیر میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل انفورسمنٹ بیوروآفس کے سامنے ٹہرائی گئی گاڑی کل رات چوری کرلی گئی۔

متعلقہ خبریں
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
برقعہ پہن کر سرقہ کرنے والا ملزم گرفتار
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

کنٹریکٹ طریقہ کار کے مطابق پرائیویٹ گاڑی کو عہدیداروں نے حاصل کیاتھااوردفتر کے سامنے اس کو ٹہرایا تھا تاہم کل رات تقریبا ایک بجے چوروں نے اس کے دروازے کاقفل توڑکراس گاڑی کی چوری کرلی۔

صبح میں گاڑی کی عدم موجودگی پر عہدیداروں نے پولیس سے اس بات کی شکایت کی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔دفتر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں چوری کی واردات کا فوٹیج قید ہوگیا۔