تلنگانہ

بلدیاتی انتخابات سے قبل میئر اور چیئرپرسن کے عہدوں پر ریزرویشن طے — 50 فیصد نشستیں خواتین کیلئے مختص

بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ریاست کی میونسپل کارپوریشنز کے میئر اور میونسپل چیئرپرسن کے عہدوں پر ریزرویشن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ محکمہ میونسپل انتظامیہ کی ڈائریکٹر شریدیوی نے ہفتہ کے روز ریزرویشن کی حتمی فہرست جاری کی۔

حیدرآباد: بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ریاست کی میونسپل کارپوریشنز کے میئر اور میونسپل چیئرپرسن کے عہدوں پر ریزرویشن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ محکمہ میونسپل انتظامیہ کی ڈائریکٹر شریدیوی نے ہفتہ کے روز ریزرویشن کی حتمی فہرست جاری کی۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
تلنگانہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی، میونسپل ریزرویشن حتمی
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

حکام کے مطابق پہلے ایس سی اور ایس ٹی زمروں کے لیے ریزرویشن طے کی گئی اور بعد ازاں لاٹری کے ذریعے 50 فیصد نشستیں خواتین کے لیے مختص کی گئیں۔ ریاست کی 10 میونسپل کارپوریشنز میں ایک ایک نشست ایس سی اور ایس ٹی کے لیے، تین نشستیں بی سی خواتین کے لیے اور پانچ جنرل زمرے کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

ان میں گریٹر حیدرآباد، نلگنڈہ، کھمم اور نظام آباد خواتین (جنرل) کے لیے، محبوب نگر خواتین (بی سی) کے لیے، کریم نگر اور منچریال بی سی (جنرل) کے لیے، کتہ گوڑم ایس ٹی (جنرل) کے لیے اور رام گنڈم ایس سی (جنرل) کے لیے مختص کی گئی ہیں جبکہ وارنگل میونسپل کارپوریشن کو غیر محفوظ رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ریاست کی 121 میونسپلٹیوں میں چیئرپرسن کے عہدوں کے لیے بھی ریزرویشن طے کر دی گئی ہے جن میں ایس ٹی کے لیے 5، ایس سی کے لیے 15، بی سی کے لیے 38 اور بی سی خواتین کے لیے 19 نشستیں مختص کی گئی ہیں جبکہ باقی میونسپلٹیوں کو جنرل زمرے میں رکھا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس ریزرویشن پالیسی کا مقصد خواتین، پسماندہ اور محروم طبقات کو بلدیاتی نظام میں مؤثر نمائندگی فراہم کرنا ہے۔