مشرق وسطیٰ

زخمی اسرائیلی فوجیوں نے نیتن یاہو سے ملاقات مسترد کر دی

نیتن یاہو نے غزّہ کے برّی آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کے ساتھ ملاقات کے لئےشیبا ہیلتھ سینٹر کے شعبہ ری ہیبیلی ٹیشن کا دورہ کیا ہے۔

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے تل ابیب میں شیبا ہیلتھ مرکز کے دورے کے دوران بعض زخمی اسرائیلی فوجیوں نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
ڈیوٹی سے غیرحاضر پرائمری ہیلت سنٹر کے بعض ملازمین معطل
اسرائیلی بربریت کی انتہا، فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینک دیں
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید

اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 13 کے مطابق نیتان یاہو نے غزّہ کے برّی آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کے ساتھ ملاقات کے لئےشیبا ہیلتھ سینٹر کے شعبہ ری ہیبیلی ٹیشن کا دورہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق زخمیوں میں سے بعض نے نیتان یاہو سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد فوجی نمائندے اور وزارت اعظمیٰ کے حکام، نیتان یاہو سے ملاقات قبول کرنے والے فوجیوں کو سینٹر کے نسبتاً تنہا حصّے میں جمع کرنے پر مجبور ہو گئے ۔

اس دوران وزارت اعظمیٰ آفس نے بھی جاری کردہ بیان میں نیتان یاہو کے دورہ ‘شیبا صحت مرکز’ کا اور 7 اکتوبر کو زخمی ہونے والے شہریوں اور غزّہ کی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں کے ساتھ ملاقات کا ذکر کیا ہے۔