امریکہ و کینیڈا

غزہ جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

قرارداد کی تائید میں سلامتی کونسل کے 15 ارکان کے منجملہ 14نے ووٹ ڈالے جبکہ روس غیرحاضر تھا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پیر کے دن اسرائیل میں تھے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے پیر کے دن جنگ بندی منصوبہ کی توثیق کے لئے پہلی قرارداد منظور کی جس کا مقصد غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 8 ماہ سے جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ
جنتر منتر پر اسرائیل کے خلاف احتجاج، 50افراد زیرحراست
افغانستان میں خواتین اپنے حقوق سے محروم:انٹونیو گٹریس

 امریکہ کی طرف سے پیش قراردادمیں صدر جو بائیڈن کے اعلان کردہ جنگ بندی تجویز کا خیرمقدم کیا گیا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اسے قبول کرلیا ہے۔ فلسطینی گروپ حماس سے کہا گیا ہے کہ وہ 3 مرحلوں کا منصوبہ قبول کرلے۔

قرارداد کی تائید میں سلامتی کونسل کے 15 ارکان کے منجملہ 14نے ووٹ ڈالے جبکہ روس غیرحاضر تھا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پیر کے دن اسرائیل میں تھے۔

انہوں نے وزیراعظم نتن یاہو سے کہا کہ وہ مابعد جنگ غزہ منصوبہ قبول کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس پر مزید بین الاقوامی دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ جنگ بندی تجویز قبول کرلے۔

a3w
a3w