جموں و کشمیر

برف باری کے بعد وادی کشمیر میں بحالی کا کام زوروں سے جاری ہے: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے پیر کو 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: 'کل (اتوار) کو جموں و کشمیر میں برف باری کے بعد خاص طور پر وادی میں بحالی کا کام زوروں پر ہے اور اس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

سری نگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کا کہنا ہے کہ برف باری کے بعد وادی کشمیر میں بحالی کا کام زور و شور سے جاری ہے اور اس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ
ملک میں غیرمعلنہ ایمرجنسی نافذ ہے: عمر عبداللہ
دستور میں اتنی آسانی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی: عمرعبداللہ

بتادیں کہ وادی کشمیر اور جموں صوبے کے کچھ حصوں میں دوران شب درمیانی سے بھاری برف باری ہوئی جس سے سڑکیں بند ہوئیں اور کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی در ہم و بر ہم ہوگیا۔

عمر عبداللہ نے پیر کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘کل (اتوار) کو جموں و کشمیر میں برف باری کے بعد خاص طور پر وادی میں بحالی کا کام زوروں پر ہے اور اس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا: ‘وادی میں بجلی کا موجودہ لوڈ 12 سو میگاواٹ ہے اور یہ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھے گا’وزیر اعلیٰ نے کہا کہ برف صاف کرنے کا کام جاری ہے اور ترجیحی سڑکوں پر فوری توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا: ‘وزراء سکینہ یتو، جاوید ڈار، اور ناصر اسلم وانی(وزیر اعلیٰ کے مشیر) زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اضلاع کا دورہ کریں گے’۔