حیدرآباد

 گلزار حوض کی عظمت رفتہ کی بحالی کے کام مکمل۔فوارہ کا عنقریب افتتاح

عہدیدار نے مزید بتایا کہ تعمیری کام کے بعد اس ہشت پہلو فوارے میں ترتیب کیساتھ تقریباً 200 ٹونٹیاں تربیت دی گئیں جو پہلے بھی موجودتھیں۔

حیدرآباد:تزئین نوکاموں کی تکمیل کے بعد پرانے شہر میں 17 ویں صدی کے تاریخی گلزار حوض کے فوارہ کا افتتاح بہت جلد ریاستی وزیر بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کے تارک راما راؤ کریں گے۔

اس فوارہ کے تعمیری کاموں کو اعلان کردہ 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا گیا۔قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے دکن ٹیرین ہیرٹیج جو ہیر ٹیج (ثقافت) ورثہ کے تحفظ کے کام انجام دینے والی مشہور کمپنی ہے‘ کے ساتھ مل کر 40 لاکھ روپے کے مصارف سے فوراے کے کام شروع کئے تھے۔

 اتھاریٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس فوارہ کے مطالعہ کے بعد جو ابتداء میں تعمیر کردہ ایام کے وقت موجودتھا‘ہیرٹیج ٹیرین کمپنی نے فوارہ کے تعمیری کام شروع کرنے سے قبل بہت زیادہ ریسرچ کیاتھا۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ تعمیری کام کے بعد اس ہشت پہلو فوارے میں ترتیب کیساتھ تقریباً 200 ٹونٹیاں تربیت دی گئیں جو پہلے بھی موجودتھیں۔

خوبصورت اقدامات کے حصہ کے طورپر حکام نے اس فوارہ میں ایل ای ڈی لائٹوں کا بھی نظم کیاہے۔فوارہ ایک دم خوبصورت دکھائی دے گا جس کوبہت جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ عہدیدار نے بتایا کہ فوارہ کا ڈھانچہ انتہائی خستہ حالت میں تھا۔

محکمہ بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کی جانب سے تزئین نوکے اعلان سے قبل تک اس 400سالہ قدیم فوارہ کونظرانداز کردیا گیا تھا۔ تاریخی گلزار حوض‘چار کمانوں کے درمیان میں واقع ہے۔ گلزار حوض کے اس فوارہ کے افتتاح کے بعد یہ مقام سیلفی پوائنٹ میں تبدیل ہوجائے گا۔

a3w
a3w