شمالی بھارت

تبدیلی مذہب کے الزام میں 5 افراد گرفتار

پولیس نے موقع سے مذہبی کتابیں بھی برآمد کی ہیں۔اس ضمن میں گرفتار پانچ ملزمین سمیت 37 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے پنوارا علاقے میں ایک دلت بستی میں وہاں کے لوگوں کو لالچ دے کر اور گمراہ کر کےان کا تبدیلی مذہب کرانے کے الزام میں پولیس نے 5افراد کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ڈی ایس پی) مچھلی شہر اتر سنگھ نے بتایا کہ 15اگست کو رجوپور گاؤں کے پردھان سوربھ سروج نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ایک مشنری کے ذریعہ گاؤں کے دلت بستی علاقے میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرارتھنا کے بہانے تبدیلی مذہب کرایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرام پردھان کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس موقع واردات پر پہنچی اور پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔جس میں جتیندر کمار، گوتم، شیو کمار،پرنس کمار گوتم، رتن لال گوم اور مہندرگوتم شامل ہیں۔

پولیس نے موقع سے مذہبی کتابیں بھی برآمد کی ہیں۔اس ضمن میں گرفتار پانچ ملزمین سمیت 37 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بقیہ ملزمین کی گرفتاری کے لئے پولیس دبش دے رہی ہے۔

a3w
a3w