حیدرآباد

شہریوں کو ہیلتھ پروفائیل کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے حیدرآباد کی عالمی شہر کے طور پر کی گئی ترقی پر روشنی ڈالی، خاص طور پر فارما سیکٹر میں ترقی کو قابل رشک قرار دیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاست میں تمام شہریوں کے لیے ”ڈیجیٹل ہیلتھ پروفائل کارڈ“ جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ریاست کے تمام شہریوں کو مفت علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کا  مقصد طبی سہولتوں کو بہتر بنانا ہے۔ تلنگانہ کے ہر شہری کو جلد ہی ہیلتھ کارڈ جاری کیا  جائے گا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی

چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست میں بہت سے لوگ آروگیہ شری سے استفادہ  کے لیے راشن کارڈ کا استعمال کر رہے ہیں۔ میری حکومت اس طریقہ کار کو ختم کرنا چاہتی ہے، اسے آروگیہ شری سے ڈی لنک کرنا چاہتے  ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ میں بلڈ گروپ سے لے کر میڈیکل پروفائل کی تکمیل کے لیے مکمل طبی ڈیٹا درج ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ بعض اوقات سی ایم آر ایف کے فنڈز کا غلط استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ جن لوگوں کو کوئی طبی مسئلہ نہیں ہے وہ بھی اس کا ادعا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے استعمال سے ایسی چالبازیوں کو روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، طبی نگہداشت اور بجلی کی فراہمی عالمی شہر کی ترقی کے لئے کلیدی اہمیت کی حامل ہوتے ہیں۔ ریونت ریڈی  نے حیدرآباد کی عالمی شہر کے طور پر کی گئی ترقی پر روشنی ڈالی، خاص طور پر فارما سیکٹر میں ترقی کو قابل رشک قرار دیا۔

چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ کو میڈیکل ٹورازم ہب کے طور پر فروغ دینے حکومت منصوبہ تیار کر رہی ہے اور ریاست کی فارما انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے فارما ولیجس قائم کئے جائیں گے۔ حکومت شمس آباد میں 1000 ایکڑ پر میڈیکل ٹورازم ہب بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جہاں جامع طور پر طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ 

a3w
a3w