حیدرآباد

ریونت ریڈی کو دہلی سے تلنگانہ کا چیف منسٹر نامزد کیا گیا:کے ٹی آر

تارک راما راو نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ریمارک کا جواب دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بعض این آرآئیز کو جمہوریت کی روح کے معنی سمجھ میں نہیں آتے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی میں حکمران جماعت اور اپوزیشن میں گرماگرم مباحث ہوئے۔وزیراعلی ریونت ریڈی اور بی آرایس کے رکن اسمبلی کے تارک راما راو کے درمیان لفظی بحث ہوئی۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات

تارک راما راو نے وزیراعلی ریونت ریڈی کے ریمارک کا جواب دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بعض این آرآئیز کو جمہوریت کی روح کے معنی سمجھ میں نہیں آتے۔ تارک راما راو نے کہا کہ ریونت عوام کے ذریعہ منتخب کردہ وزیر اعلیٰ نہیں ہیں بلکہ انہیں دہلی سے وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ کس پارٹی نے این آر آئی کو لا کر پارٹی صدر بنایا۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کا کام کے چندرشیکھرراو نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بننے کے بعد بھی ریونت کی تقریر میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔