ریونت ریڈی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے
چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ چیف منسٹر نے ریاستی وزیر اُتم کمار ریڈی اور پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کے ہمراہ ایللم پلی پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کے سیلابی حالات کا جائزہ لیا۔
حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ چیف منسٹر نے ریاستی وزیر اُتم کمار ریڈی اور پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کے ہمراہ ایللم پلی پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کے سیلابی حالات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوداوری کے پانی کو ریاست کے کسی بھی حصے میں منتقل کرنے کے لیے ایللم پلی پراجیکٹ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
ریونت ریڈی نے کہا کہ یہ پراجیکٹ اپنی اسٹریٹجک لوکیشن اور ماہر انجینئروں کی منصوبہ بندی کی وجہ سے کئی دہائیوں سے قائم ہے۔ اس کے برخلاف میڈی گڈہ پراجیکٹ ناکام ہوچکا ہے۔
میڈیا نمائندوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بغیر مرمت کے بھی اناّرام اور سُندیلا بیراج میں پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ تینوں بیراجوں کے ڈیزائن اور دیکھ بھال میں سنگین خامیاں موجود ہیں۔
Chief Minister Revanth Reddy
— Surya Reddy (@jsuryareddy) August 28, 2025
(@revanth_anumula) has conducted an aerial survey of #Flood -affected areas in #Kamareddy and #Medak .
CM #RevanthReddy also on-ground inspected the #YellampalliProject
The Helicopter could not land in Kamareddy due to unfavorable weather… pic.twitter.com/dfuh1FhAC9
چیف منسٹر نے خبردار کیا کہ اگر ان میں سے کسی ایک میں حادثہ پیش آیا تو قریبی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماہر انجینئر نہیں ہیں، اسی لیے ماہرین کی تکنیکی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ہی آگے بڑھیں گے۔
ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ کالییشورم پراجیکٹ کمیشن کی رپورٹ اسمبلی میں پیش کی جائے گی اور پھر اس پر بحث کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔
سیلابی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لینے کے بعد چیف منسٹر نے متعلقہ عہدیداروں کو کئی اہم ہدایات بھی جاری کیں۔