تلنگانہ

محبوب آباد ضلع میں 16 طلبا کورونا سے متاثر

دوسری طرف نرمل ضلع کے بسارا آر جی یو کے ٹی میں ایک ٹیچر اور اس کے خاندان کے دو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ چونکہ ان میں ہلکی علامات تھیں، ان کا مقامی پی ایچ سی میں معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی صحت اب مستحکم ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے گارلا منڈل میں بنجارہ سیوا سمیتی اسکول میں 16 طلباء اور چار اساتذہ کورونا سے متاثر ہوگئے۔ کھانسی اور زکام جیسی علامات پر بعض طلباء کے طبی معائنے کیے گئے جس میں وہ کورونا سے مثبت پائے گئے۔

متعلقہ خبریں
صدر یوگانڈا، کورونا سے متاثر
میگاڈی ایس سی منعقد کرنے حکومت کا منصوبہ، 9800 اساتذہ مخلوعہ کی جائیدادوں پر تقررات کا امکان
شکست کے بعد بھی مثبت رویہ رکھنا ضروری : اکشرپٹیل
ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کے لئے تمام میڈیم کے اساتذہ کو موقع دینے کا مطالبہ

انہیں اسی اسکول کی بالائی منزل پر قرنطینہ میں رکھ کر ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ ہاسٹل میں مزید 50 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ کووڈ سے متاثرہ افراد کو کٹس دی گئی ہیں۔

a3w
a3w