شمالی بھارت

آر جی کار ہاسپٹل کیس: ممتا بنرجی کا اظہار عدم اطمینان

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آر جی کار ہاسپٹل کیس کے خاطی کو کولکتہ کی عدالت کی جانب سے عمرقید کی سزا سنائے جانے پر ”عدم اطمینان“ کا اظہار کیا۔

کولکتہ:  چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آر جی کار ہاسپٹل کیس کے خاطی کو کولکتہ کی عدالت کی جانب سے عمرقید کی سزا سنائے جانے پر ”عدم اطمینان“ کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
جگن کے دور میں مائننگ اسکام، سی بی آئی تحقیقات ناگزیر، بڑی مچھلیوں کو پکڑنے شرمیلا کا زور
برج بہاری قتل کیس، بہار کے سابق ایم ایل اے کو عمر قید
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا
گورنر مغربی بنگال سیاسی بیانات سے گریز کریں: اسپیکر
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحقیقات جبراً ریاستی پولیس کے ہاتھوں سے لے لی گئی تھیں۔ ریاستی پولیس نے اگر تحقیقات کی ہوتی تو سزائے موت یقینی ہوتی۔

ضلع مرشدآباد میں میڈیا سے بات چیت میں ممتا بنرجی نے کیس کی سی بی آئی تحقیقات پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ روزِاول سے ہم سزائے موت کا مطالبہ کررہے تھے لیکن عدالت نے عمرقید کی سزا سنائی۔ ہم اپنے مطالبہ پر اَڑے ہیں۔