کھیل

رشبھ پنت کی گاڑی میں لگی آگ، شیشہ توڑ کر باہر نکلنے میں ہوئے زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق رشبھ پنت دہلی سے مرسڈیز کار میں اتراکھنڈ کے روڑکی میں اپنے گھر آ رہے تھے۔ ان کی کار آج صبح تقریباً 5.30 بجے کوتوالی منگلور علاقہ کے محمد پور جٹ کے قریب بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

دہرادون: ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کرکٹر رشبھ پنت جمعہ کی صبح اتراکھنڈ کے ہریدوار ضلع کے روڑکی میں سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے۔

حادثہ ان کار کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے ساتھ ہی گاڑی میں دھواں بھرنے لگا اور جب دروازہ نہیں کھلا تو پنت کھڑکی شیشہ توڑ کر گاڑی سے باہر نکل آئے جس کے دوران وہ زخمی ہوگئے۔

انہیں زخمی حالت میں دہرادون کے میکس اسپتال لے جایا گیا۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ان کی جلد صحت یابی کی تمنا کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رشبھ پنت دہلی سے مرسڈیز کار میں اتراکھنڈ کے روڑکی میں اپنے گھر آ رہے تھے۔ ان کی کار آج صبح تقریباً 5.30 بجے کوتوالی منگلور علاقہ کے محمد پور جٹ کے قریب بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔ کسی طرح کرکٹر اور اس کے ساتھ بیٹھے ڈرائیور سمیت ایک اور شخص کو گاڑی سے باہر نکالا گیا اور پولیس کی مدد سےزخمیوں کو روڑکی کے سکشم اسپتال لے جایا گیا۔

اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر سشیل ناگر نے بتایا کہ رشبھ پنت کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق رشبھ کے ماتھے اور ٹانگ پر چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں روڑکی سے دہرادون کے میکس اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ وہاں ان کی پلاسٹک سرجری ہوگی۔

https://twitter.com/munafpa99881129/status/1608676297328427009

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حادثے میں زخمی کرکٹر رشبھ پنت کے بارے میں حکام سے معلومات لیتے ہوئے ان کے مناسب علاج کے لیے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔

مسٹر پنت کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے علاج کے تمام اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ اگر ایئر ایمبولینس کی ضرورت پڑی تو اس کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔

a3w
a3w