سوشیل میڈیاشمال مشرق

جئے شری رام کے نعرے بازی سے ممتا بنرجی ناراض

مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنب نے انہیں منانے کی کوشش کی مگر ممتا بنرجی اسٹیج پر نہیں آئیں تاہم گورنر کی درخواست پر انہوں نے وزیر اعظم مودی جو ویڈیو لنک کےذریعہ موجود تھے۔کی موجودگی میں مختصر خطاب کیا۔

کلکتہ: ہوڑہ اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر بی جے پی حامیوں کی طرف سے جے شری رام کے نعرے بازی کی وجہ سے ممتا بنرجی ناراض ہوگئیں،اسٹیج سے اتر کر سامعین کے صف میں بیٹھ گئیں۔

مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنب نے انہیں منانے کی کوشش کی مگر ممتا بنرجی اسٹیج پر نہیں آئیں تاہم گورنر کی درخواست پر انہوں نے وزیر اعظم مودی جو ویڈیو لنک کےذریعہ موجود تھے۔کی موجودگی میں مختصر خطاب کیا۔

ممتا بنرجی جیسے ہی ہوڑہ اسٹیشن پر پہنچیں بی جے پی حامیوں کا ایک گروپ جےشری رام کا نعرہ لگانے لگے۔ ممتا بنرجی ناراض ہوگئیں ، جب کہ مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنب مجمع کو خاموش کرنے کی کوشش کیں ۔

ریلوے انتظامیہ نے بھی صورت حا ل پر سنبھالنے کی کوشش کی ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ناراضگی ظاہر کی ۔ممتا بنرجی اسٹیج پر آنے کے بجائے نیچے سے وندے بھارت کو ہری جھنڈی دکھائی ۔

a3w
a3w