مشرق وسطیٰ

مختلف ایر لائنس کی پروازیں منسوخ

اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کئے گئے حالیہ حملوں کے بعد مغربی ایشیا میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔ مختلف ایر لائنس نے اس تناظر میں اپنے طیاروں کی پروازیں منسوخ کردی ہیں، تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے محفوظ رہا جاسکے۔

تل ابیب: اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کئے گئے حالیہ حملوں کے بعد مغربی ایشیا میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔ مختلف ایر لائنس نے اس تناظر میں اپنے طیاروں کی پروازیں منسوخ کردی ہیں، تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے محفوظ رہا جاسکے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
حزب اللہ کے خلاف بیانات دینے والے لبنانی خطیب کا قتل

بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق ایر الجزائر نے لبنان کے لیے اپنی پروازوں کو منسوخ کردیا ہے اور یہ خدمات اگلے حکم تک معطل رہیں گی۔کے ایل ایم نے تل ابیب کے لیے پروازیں 26 اکتوبر تک منسوخ کردی ہیں، جبکہ ٹرانسویہ ایئر لائن نے 31 مارچ 2025 تک تل ابیب کی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں، ایئر فرانس نے 17 ستمبر سے بیروت اور تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔

مغربی ایشیا میں صورتحال مزید کشیدہ ہونے کے بعد امریکی ایئر لائن ڈیلٹا نے نیو یارک سے تل ابیب کے درمیان پروازیں 31 دسمبر تک منسوخ کر دی ہیں۔ ہندوستانی ایر لائنس ایر انڈیا نے بھی تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کر رکھی ہیں۔

برطانوی بجٹ ایئر لائن ایزی جیٹ نے تل ابیب کی تمام پروازیں اپریل میں منسوخ کی تھیں، جو 30 مارچ 2025 کو دوبارہ شروع ہوں گی۔ ہانگ کانگ کی کیتھے پیسیفک ایر لائن نے تل ابیب کے لیے 27 مارچ 2025 تک تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

جرمنی کی ایئر لائن لفتھانزا نے بھی تل ابیب اور تہران کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ بیروت کے لیے پروازیں 30 ستمبر تک بند رہیں گی۔ لاطویا کی ایئر لائن ایئر بالٹک نے بھی تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کر رکھی ہیں۔

برطانوی حکومت نے اپنی ایئر لائنز کو لبنان کے فضائی حدود میں داخل نہ ہونے کی ایڈوائزری جاری کی ہے، جو 8 اگست سے 4 نومبر تک نافذ رہے گی۔یورپ کی بجٹ ایر لائن رینیر‘ جرمنی کی سنڈیر ایر لائن، اور شکاگو کی یونائیٹڈ ایر لائن نے بھی تل ابیب کی پروازیں منسوخ کی ہیں۔