آندھراپردیش
آندھراپردیش میں کہر کے سبب سڑک حادثہ، 2 افراد ہلاک
اس حادثہ میں بیل بنڈی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔اس سلسلہ میں پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: کہر کے نتیجہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دوافراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ آندھراپردیش کے سری ستیہ سائی ضلع میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع میں کہر کے سبب راستہ صاف نظرنہ آنے کی وجہ سے لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا۔
جس کے نتیجہ میں لاری نے بیل بنڈی کو ٹکر دیدی۔اس حادثہ میں بیل بنڈی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔اس سلسلہ میں پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔