جرائم و حادثات
آندھرا کے ضلع پرکاشم میں سڑک حادثہ، بس ڈرائیور ہلاک
یہ حادثہ ضلع کے سرینواس نگر کے قریب قومی شاہراہ پراُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ لاری بس سے ٹکراگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بس ڈرائیورہلاک اور دیگر 12مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے سرینواس نگر کے قریب قومی شاہراہ پراُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ لاری بس سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ میں آرٹی سی بس کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا اور 12مسافرین زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔دو مسافرین جن کی حالت تشویشناک تھی کو بہتر علاج کے لئے اونگول کے اسپتال منتقل کیاگیا۔آرٹی سی بس کاکناڈا سے کرنول کی سمت جارہی تھی۔