جرائم و حادثات

ہردوئی میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، پانچ زخمی

انہوں نے بتایا کہ ہردوئی کے مادھو گنج اور ملاوا کے کچھ لوگ ایک بارات میں شرکت کے لیے کانپور کے چوبے پور علاقے میں کل کار سے گئے تھے، جہاں سے آج سب لوگ صبح واپس لوٹ رہے تھے۔

ہردوئی: اتر پردیش میں ضلع ہردوئی کے ملاوا کوتوالی علاقے میں پیر کی علی الصبح بس کی زد میں آنے سے بولیرو کار میں سوار چار خواتین سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
پنتھ، کار حادثہ کے ایک سال بعد واپسی کیلئے تیار (ویڈیوز)
خوفناک ٹرافک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کٹرہ بلہور ہائی وے پر ملاوا کوتوالی علاقے میں گوری چوراہے کے قریب علی الصبح تقریباً 3.30 بجے اس وقت پیش آیا جب شادی کی تقریب سے لوٹ رہے لوگوں کی بولیرو کار مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہردوئی کے مادھو گنج اور ملاوا کے کچھ لوگ ایک بارات میں شرکت کے لیے کانپور کے چوبے پور علاقے میں کل کار سے گئے تھے، جہاں سے آج سب لوگ صبح واپس لوٹ رہے تھے۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے موقع پر پہنچ کر کار میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا لیکن تب تک سیما دیوی (40) بیوی دیارام، پرتیما دیوی (32) بیوی روہت، پرتیبھا 42) اہلیہ چھوٹے لال ساکن سیوڈھی تھانہ مادھو گنج، رام للی (50) بیوی انیل کمار عرف دنیش ساکن گاؤں کھیروا پورباوا کوتوالی ملاواں کے علاوہ بولیرو ڈرائیور شبھم (28) ولد چھوٹے لال (پشپیندر) رہائشی موضع کرسٹھ تھانہ مادھو گنج کی موت ہوگئی۔

اس حادثہ میں ویملا (40) بیوی مان سنگھ، کیشو (12) ولد روہت، شوریہ (10) ولد دیارام اور اجے (12) ولد پشپیندر ساکن سیوڈھہی اس حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں علاج کے لیے لکھنؤ ریفر کر دیا گیا۔