جرائم و حادثات

جئے شنکربھوپال پلی ضلع میں سڑک حادثہ، وین ڈرائیورہلاک

حادثہ اتنا شدید تھا کہ وین کا ڈرائیورموقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ آرٹی سی بس کے بعض مسافرین معمولی زخمی ہوگئے۔حادثہ کے نتیجہ میں بس کے سامنے کے حصہ کو نقصان پہنچا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جئے شنکربھوپال پلی ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں وین ڈرائیورہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں کوتہ پلی کے قریب بھوپال پلی کی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب بس اور ڈی سی ایم وین کا تصادم ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

حادثہ اتنا شدید تھا کہ وین کا ڈرائیورموقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ آرٹی سی بس کے بعض مسافرین معمولی زخمی ہوگئے۔حادثہ کے نتیجہ میں بس کے سامنے کے حصہ کو نقصان پہنچا۔

مقامی افراد نے کہا کہ کہر کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔