جرائم و حادثات
کاماریڈی میں سڑک حادثہ،ایک شخص ہلاک
نرمل ضلع سے حیدرآباد کی سمت جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔مقامی افراد نے زخمیوں کی اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر 6شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے سداریشورنگرگاوں کے نواحی علاقہ میں قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب کار، ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔مہلوک کی شناخت شیواکمار کے طورپر کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کار نرمل ضلع سے حیدرآباد کی سمت جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔مقامی افراد نے زخمیوں کی اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا۔
اس حادثہ میں کار کو شدید طورپر نقصان پہنچا۔پولیس نے شیوا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔