جرائم و حادثات

میدک میں سڑک حادثہ، ماں اور2 بچے ہلاک

حادثہ اتنا شدید تھا کہ تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔یہ افراد میڑچل ضلع سے توپران کی سمت جارہے تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ماں اور دو بچے ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ آج صبح ضلع کے کلکال علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب دوبچوں کے ساتھ جانے والی خاتون کی اسکوٹی کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

حادثہ اتنا شدید تھا کہ تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔یہ افراد میڑچل ضلع سے توپران کی سمت جارہے تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور جانچ شروع کردی۔