جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سڑک حادثہ۔دونوجوان جاں بحق

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دونوجوان جاں بحق ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دونوجوان جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

یہ حادثہ ضلع کے دنتالاپلی علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب ایک کارکے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار،درخت سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو افرادموقع پر جاں بحق ہوگئے اورمزید دو شدید زخمی ہوگئے جن کوعلاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

مہلوکین کی شناخت سمیر، ڈرائیور حلیم کے طورپر کی گئی ہے جن کا تعلق ضلع نرمل سے ہے۔

یہ افرادنرمل سے بذریعہ کارکھمم جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

ان کے پاس سے ملی 4 لاکھ روپئے کی رقم، 108ایمبولنس کے عملہ نے پولیس کے حوالے کردی۔

پولیس نے اس حادثہ کے سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔