جرائم و حادثات

آندھراپردیش کے این ٹی آرضلع میں سڑک حادثہ۔15 بس مسافرین زخمی

حیدرآباد: آندھراپردیش کے این ٹی آرضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 15مسافرین زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے این ٹی آرضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 15مسافرین زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

یہ حادثہ بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں وجئے واڑہ۔حیدرآباد شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب تلنگانہ آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس لاری سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں بس میں سوار مسافرین میں سے 15 مسافرین زخمی ہوگئے اور آرٹی سی بس کا ڈرائیور، اپنی نشست پر بُری طرح پھنس گیا۔

اس حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد اس ڈرائیور کو نکالتے ہوئے علاج کیلئے اسپتال منتقل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

اس حادثہ کے سبب اس روٹ پر گاڑیوں کی آمد ورفت میں رکاوٹ پیدا ہوگئی اور ٹریفک جام ہوگئی۔

اطلاع کے ساتھ ہی پولیس بھی وہاں پہنچ گئی جس نے راحت کام شروع کئے۔زخمیوں کوعلاج کے لئے جگیا پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔

یہ بس وجئے واڑہ سے حیدرآباد آرہی تھی۔

ذریعہ
یواین آئی