جرائم و حادثات

تلنگانہ کے چیوڑلہ میں سڑک حادثہ،2طلبہ ہلاک

اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور شدید زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیوڑلہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو طلبہ ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کار چلانے والے نے اس کا توازکھو دیاجس کے نتیجہ میں یہ کار سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی اور کار میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت پرادیپ اور سونی کے طورپر کی گئی ہے۔اس حادثہ میں مزید دو افراد شدیدزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد

اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور شدید زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

اس حادثہ کے نتیجہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ تیزرفتاری حادثہ کی وجہ ہے۔مہلوکین انجینئرنگ کالج کے طلبا تھے۔