جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں سڑک حادثہ۔ دونوجوان ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے چپہ ڈنڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے چپہ ڈنڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

یہ حادثہ منگل کی شب اُس وقت پیش آیا جب دومخالف سمت سے آنے والی بائیکس چلانے والوں نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بائیکس ایک دوسرے سے متصادم ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق چپہ ڈنڈی سے تعلق رکھنے والے نوین، راجیش اور سمپت ایک بائیک پر سفرکررہے تھے جبکہ دوسری بائیک پر مہیش اور چرن سفر کررہے تھے۔

دونوں بائیکس کے متصادم ہونے کے نتیجہ میں 20 سالہ نوین موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ مہیش کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس نے دوران علاج آخری سانس لی۔چرن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔