جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع میدک میں سڑک حادثہ۔ایک شخص ہلاک،رشتہ داروں کا احتجاج

تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کی قومی شاہراہ نمبر65کے موسی نگر گاوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار نے اس شخص کی بائیک کو ٹکر دے دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کی قومی شاہراہ نمبر65کے موسی نگر گاوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار نے اس شخص کی بائیک کو ٹکر دے دی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

اس حادثہ میں رانگ روٹ پر جانے والا بائیک سوار 35سالہ وٹھل نائک ہلاک ہوگیا۔

اس حادثہ کے نتیجہ میں اس روٹ پر تقریبا آدھے گھنٹے تک ٹریفک جام رہی کیونکہ اس کے ارکان خاندان نے قومی شاہراہ پر جمع ہوکر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ جب تک انہیں انصاف نہیں ملتا لاش کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے احتجاجیوں کے جذبات کو سرد کرتے ہوئے لاش کی پوسٹ مارٹم منتقلی کو یقینی بنایا۔