آندھراپردیش

امریکہ میں سڑک حادثہ، اے پی رکن اسمبلی کے خاندان کے 6 افراد ہلاک

کرسمس کی تعطیل کے دن وہ ایک رشتہ دار سے ملنے کے بعد ٹیکساس سے واپس ہورہے تھے، حادثہ کا شکار ہوگئے۔ یہ حادثہ26 دسمبر کو4بجے شام کے قریب پیش آیا جس میں ٹرک نے کار کو روند دیا۔

وجئے واڑہ: امریکہ میں کرسمس کی تعطیل، آندھرا پردیش کے ایک خاندان کیلئے اس وقت سانحہ میں تبدیل ہوگئی جبکہ امریکہ کے ٹیکساس میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں اس خاندان کے6 افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست

 تمام مہلوکین، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی ممڈی ورم پی وینکٹ ستیش کمار کے رشتہ دار بتائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نگر کوناسیما میں املا پورم میں خاندان کے دیگر افراد کو موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز جانسن کنٹی ہائی وئے پر ٹرک، کار میں بھیانک ٹکر ا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار یہ 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہلوکین کی شناخت ایم ایل اے کے چچا (انکل) پی ناگیشور راو، ناگیشور راؤ کی اہلیہ سیتا مہا لکشمی، دختر نوینات پوترا کارتک اور پوتری نشیتا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس واقعہ میں ایک اور شخص کی موت ہوگئی ہے۔

اس حادثہ میں زندہ بچ جانے والے واحد فرد لوکیش جو ناگیشور راؤ کے داماد ہیں، زخمی ہوگئے اور انہیں ایر لفٹ کے ذریعہ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔رکن اسمبلی کمار کے مطابق ان کے چچا اور ان کا خاندان اٹلا نٹا میں رہ رہا تھا۔

 کرسمس کی تعطیل کے دن وہ ایک رشتہ دار سے ملنے کے بعد ٹیکساس سے واپس ہورہے تھے، حادثہ کا شکار ہوگئے۔ یہ حادثہ26 دسمبر کو4بجے شام کے قریب پیش آیا جس میں ٹرک نے کار کو روند دیا۔

رکن اسمبلی نے بتایا کہ دونوجوان، ٹرک کوغلط سمت میں چلا رہے تھے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ایم ایل اے نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس کے عہدیداروں نے تصدیق کی کہ ٹرک چلانے والے کی غلطی سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ ٹرک میں سوار دو افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں ایر لفٹ کے ذریعہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔