جرائم و حادثات

امریکہ میں سڑک حادثہ، آندھراپردیش کی خاتون اور اُس کی بیٹی ہلاک

خاتون کی شناخت 32سالہ گیتانجلی کے طورپر کی گئی ہے جس کو سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہونے پر اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ گیتانجلی کی بیٹی ہانیکا کی اس کار حادثہ میں موقع پر ہی موت ہو گئی۔

حیدرآباد: امریکہ کے پورٹ لینڈ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کی خاتون ہلاک ہوگئی۔اس خاتون کی شناخت 32سالہ گیتانجلی کے طورپر کی گئی ہے جس کو سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہونے پر اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

گیتانجلی کی بیٹی ہانیکا کی اس کار حادثہ میں موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثہ میں شوہر نریش اور بیٹا برامن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس حادثے میں ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے سے لواحقین میں غم کی لہر دوڑ گئی۔رشتہ داروں نے کہا کہ وہ ان کی لاشوں کو ان کے آبائی گاؤں لانے کے انتظامات کر رہے ہیں۔