تعلیم و روزگار

اے پی: ساتھی طلبا کی ریاگنگ سے پریشان طالب علم کی خودکشی

پردیپ کے والدین نے بتایا کہ اس کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی ہراسانی پر وہ کافی مایوس تھا کیونکہ اس کے ساتھی اس سے ساتھی طالبات کے فون نمبرات، شراب اور کھانا فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں ایک طالب علم نے ریگنگ پر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
آئی آئی ٹی منڈی میں ریاگنگ، 10 طلبا معطل

یہ طالب علم جس کی شناخت پردیب کے طورپر کی گئی ہے، ایک پرائیویٹ انجینئرنگ کالج میں زیرتعلیم تھا۔

اس کو اس کے ساتھی طلبا نے ہراساں کیا اور اس کی ریاگنگ کی جس پر مایوسی کے عالم میں اس نے چلتی ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔

پردیپ کے والدین نے بتایا کہ اس کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی ہراسانی پر وہ کافی مایوس تھا کیونکہ اس کے ساتھی اس سے ساتھی طالبات کے فون نمبرات، شراب اور کھانا فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

اس کے والدین نے مزید کہا کہ مدد کرنے اور ٹی سی فراہم کرنے کے سلسلہ میں اس نے کئی مرتبہ کالج کے انتظامیہ سے درخواست کی تاہم اس سلسلہ میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اسی مایوسی پر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ اس واقعہ کے بعد دیگر طلبہ اور مقامی افراد نے ہراساں کرنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کرنے اور تعلیمی اداروں میں ریگنگ کے کلچر کے خاتمہ کا مطالبہ کیا۔