مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے یمن سے داغے گیا میزائل تباہ کیا

اس دوران اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس نے ایک بیان میں کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میزائل فائر کیا گیا تو وسطی اسرائیل کے بڑے علاقے تل ابیب اور مغربی یروشلم میں سائرن بجنے لگے۔

یروشلم: اسرائیل نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو درمیانی فضا میں کامیابی سے تباہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں
محمدضیف کا مکان دھماکہ سے اُڑادیاگیا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی


یہ اطلاع اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ڈی ایف نے اتوار کو یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو کامیابی سے روک دیا۔


اسرائیلی چینل 12 نیوز نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے داغے گئے میزائل کا ہدف تل ابیب کے باہر بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ تھا، انہوں نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ کو ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ یمن سے اسرائیل پر 18 مارچ سے اب تک 49 میزائل داغے جا چکے ہیں۔


اس دوران اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس نے ایک بیان میں کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میزائل فائر کیا گیا تو وسطی اسرائیل کے بڑے علاقے تل ابیب اور مغربی یروشلم میں سائرن بجنے لگے۔


یمن نے یہ میزائل ایک ایسے وقت میں فائر کیا جب حوثی فورسز نے امریکی بحری جہازوں پر حملے روکنے کا وعدہ کیا ہے، لیکن غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل داغنا جاری رکھا ہے، جہاں اکتوبر 2023 میں اسرائیلی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اب تک 54,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


واضح رہے کہ اسرائیل نے یمن میں کئی فضائی حملے کیے ہیں جن میں مئی میں دارالحکومت صنعا پر ہوئے دو حملے بھی شامل ہیں جن میں ملک کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد ہلاک ہوئے۔