مشرق وسطیٰ

مسجد نبویؐ کے سابق امام شیخ محمد بن خلیل القاری انتقال کرگئے

شیخ محمدبن خلیل القاری مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کی امامت بھی کرچکے تھے۔

ریاض: مسجد نبویؐ کے سابق امام اور سعودی عرب کے نامور قاری شیخ محمدبن خلیل القاری انتقال کرگئے۔

شیخ محمدبن خلیل القاری مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کی امامت بھی کرچکے تھے۔

شیخ محمدبن خلیل القاری کا آبائی تعلق مظفر آباد (پاکستانی کشمیر) سے تھا، ا ن کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی۔

ان کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف قاری تھے اور متعدد ائمہ حرمین ان کے شاگرد رہ چکے ہیں۔