جرائم و حادثات
تلنگانہ کی کریم نگربائی پاس روڈ پر سڑک حادثہ۔ 5افراد زخمی
حیدرآباد: تلنگانہ کی کریم نگربائی پاس روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی کریم نگربائی پاس روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے کریم نگر جانے والی کار کے سامنے کل شب اچانک کتاآگیا۔
کارڈرائیور نے اچانک بریک لگایا جس کے نتیجہ میں اس نے کار کا توازن کھودیااور یہ کار، بجلی کے پول سے ٹکراکرالٹ گئی۔
اس حادثہ میں کار میں سوار 5افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔
زخمیوں کا تعلق کریم نگر کی ڈاکٹر اسٹریٹ سے ہے۔
زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔