جرائم و حادثات

ویڈیو: بالاپور میں کار سے ٹکر دینے کے بعد روڈی شیٹر کو گولی مار دی گئی۔ جنگلی ریاض ہلاک

بالاپور علاقہ میں ایک روڈی شیٹر کو کار سے ٹکر دینے کے بعد گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ اب تک شہر میں چاقو زنی کی وارداتیں پیش آرہی تھیں مگر اب ریوالور سے گولی چلاکر قتل کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: بالاپور علاقہ میں ایک روڈی شیٹر کو کار سے ٹکر دینے کے بعد گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ اب تک شہر میں چاقو زنی کی وارداتیں پیش آرہی تھیں مگر اب ریوالور سے گولی چلاکر قتل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اروناچل میں مشتبہ انتہاپسند نے سابق رکن اسمبلی کو گولی ماردی
عیدی بازار چوراہا کے قریب اقدام قتل واقعہ میں ایک شخص زخمی
پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجئے شرما کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

پولیس ذرائع کے بموجب بابانگر کے رہنے والے 45 سالہ خواجہ ریاض الدین عرف جنگلی ریاض عرف مینٹل ریاض کتہ پیٹ میں میوہ جات (فروٹس) کا کاروبار کرتے تھے۔

کل رات دکان بند کرکے اپنے گھر موٹر سیکل پر واپس جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے راستہ میں کار سے ٹکر دے کر انھیں نیچے گرا دیا اور پھر ان پر فائرنگ کردی اور مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے انھیں قتل کردیا۔ مقتول جرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث بتایا گیا ہے۔

جنگلی ریاض کی بہت سے لوگوں سے دشمنی تھی۔ حملہ آواروں نے کل رات انھیں سنسان مقام پر تنہا روانگی کا موقع کا فائدہ اٹھایا۔ قتل کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رچہ کنڈہ کمشنر سریدھر بابو مقام واردات پہنچے اور انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول کنچن باغ پولیس اسٹشن کا روڈی شیٹر تھا۔

پولیس رائل کالونی بالاپور کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کررہی ہے اور مقتول کی جن لوگوں سے دشمنی تھی ان سب کے ریکارڈ کی جانچ کررہی ہے۔

ملزمین کی تلاشی کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمس تشکیل دی گئی ہیں۔ بالاپور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور لاش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالہ کردیا گیا بتایا جاتا ہے کہ مقتول کے خلاف پولیس میں 6 مقدمات درج تھے۔

a3w
a3w