کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ مس کرنے پر روہت شرما کا جذباتی اظہار

جیو ہاٹ اسٹار کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ مس کرنا عام میچز کے مقابلے میں زیادہ شدت سے محسوس ہوتا ہے

 ہندوستان کے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے فاتح کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ اپنے کیریئر میں پہلی بار ٹی20 ورلڈ کپ گھر سے دیکھنا ان کے لیے ایک عجیب احساس ہوگا۔ جیو ہاٹ اسٹار کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ مس کرنا عام میچز کے مقابلے میں زیادہ شدت سے محسوس ہوتا ہے، اگرچہ وہ اس نئے تجربے کے لیے پُرجوش بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں
روہت اور کوہلی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہئے:گمبھیر
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فوج سے مدد مانگ لی
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
روہت نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

روہت نے ٹیم کے ساتھ مضبوط تعلقات اور کھلے ماحول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈریسنگ روم میں ایسا ماحول چاہتے ہیں جہاں کھلاڑی بلا جھجھک کرکٹ اور ذاتی زندگی دونوں پر بات کر سکیں۔ ان کے مطابق باہمی احترام، اعتماد اور دوستانہ فضا ہی ٹیم کی اصل طاقت ہے۔

آئندہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے روہت نے کہا کہ ٹیم میں یکجہتی اور تسلسل نمایاں ہے، کیونکہ زیادہ تر کھلاڑی گزشتہ دو برس سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور اوسط عمر بھی کم ہے، جو بڑے ٹورنامنٹس کے لیے فائدہ مند ہے۔مشکل انتخابی فیصلوں پر بات کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو باہر کرنے کی وجہ واضح طور پر بتانا ضروری ہے۔ انہوں نے 2022 ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل شریاس ائیر کو ٹیم سے باہر رکھنے کے فیصلے کو مثال کے طور پر پیش کیا، جس پر انہوں نے خود کھلاڑی سے بات کی تھ