انٹرٹینمنٹ

ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران روہت شیٹی زخمی

انہیں کامینینی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی معمولی سرجری کی۔ بعدازاں ڈائرکٹر کو ڈسچارج کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کار کے تعاقب کے سیکیونس کی شوٹنگ کے دوران روہت شیٹی زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: بالی ووڈ کے ڈائرکٹر روہت شیٹی، ہفتہ کے روز حیدرآباد میں اپنی ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ شہر کے نواحی علاقہ میں راموجی فلم سٹی میں ایک منظر کے فلمیانے کے دوران شیٹی کے ہاتھ پر گہری چوٹیں آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!
سارہ علی خان نے ’ اے وطن میرے وطن‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

 انہیں کامینینی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی معمولی سرجری کی۔ بعدازاں ڈائرکٹر کو ڈسچارج کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کار کے تعاقب کے سیکیونس کی شوٹنگ کے دوران روہت شیٹی زخمی ہوگئے۔

پروڈکشن ٹیم نے فوری انہیں کامینینی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کی معمولی سرجری کی۔ ویب سیریز کی شوٹنگ راموجی فلم سٹی میں جاری ہے ایک اہم شیڈول کے لئے ایک بڑا سیٹ لگایا گیا تھا۔ امیزان پرائم ویڈیو شومیں سدھارتھ ملہوترہ کا کلیدی رول ہے۔