امریکہ و کینیڈا

ہندوستان کو امریکی تحدیدات سے استثنیٰ

امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قانونی ترمیم کوندائی ووٹ کے ذریعہ منظوری دے دی۔ جس کے تحت روس سےS400 میزائیل دفاعی نظام خریدنے پرہندوستان کو تادیبیCAASTAتحدیدات سے استثنیٰ دے دیاگیاہے تاکہ اسے چین جیسے جارح ملکوں کوروکنے میں مدد دی جاسکے۔

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قانونی ترمیم کوندائی ووٹ کے ذریعہ منظوری دے دی۔ جس کے تحت روس سےS400 میزائیل دفاعی نظام خریدنے پرہندوستان کو تادیبیCAASTAتحدیدات سے استثنیٰ دے دیاگیاہے تاکہ اسے چین جیسے جارح ملکوں کوروکنے میں مدد دی جاسکے۔

اس قانونی ترمیم کونیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ پر غوروخوص کے دوران منظوری دی گئی۔ ہندوستانی نژاد امریکی کانگریس رکن آر ا وکھنہ نے یہ ترمیم تحریر اور منظور کی تھی۔

اس میں بائیڈن انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہندوستان کو CAASTA تحدیدات سے استثنیٰ دیں تاکہ اسے چین جیسے جارح ملکوں کوروکنے میں مدد مل سکے۔

یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہCAASTA امریکہ کاایک سخت قانون ہے جس کے تحت امریکی انتظامیہ کویہ اختیارحاصل ہے کہ وہ روس سے اہم دفاعی ہارڈویر خریدنے والے ملکوں پرتحدیدات نافذ کرے۔

کیلیفورنیاکے امریکی نمائندہ آراوکھنہ نے کہاکہ چین کی جانب سے بڑھتی جارحیت کے پیش نظرامریکہ کوہندوستان کا ساتھ دیناچاہئے۔

ہندوستانی قفقاز کے نائب صدر کی حیثیت سے میں ہمارے ملکوں کے درمیان شراکت داری کومستحکم کرنے کیلئے کام کرتا رہاہوں اوراس بات کویقینی بناناچاہتا ہوں کہ ہندوستان، ہند۔ چین سرحد پر اپنا دفاع کرسکے۔