جرائم و حادثات

بکسر سڑک حادثہ میں آر پی ایف جوان کی موت

اس واقعہ میں سدھیر کی موت ہوگئی جبکہ اس کے ساتھی کو معمولی چوٹیں آئیں۔

بکسر: بہار کے بکسر ضلع کے مفصل تھانہ علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے ایک جوان کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے راج پور تھانہ علاقہ کے سنگراون گاؤں کے رہنے والے آر پی ایف جوان سدھیر کمار سنگھ (37) آج صبح بائک شرم جیوی ایکسپریس پکڑنے کے لئے بکسر اسٹیشن جا رہا تھا۔

اس کے ساتھ گاؤں کا ایک نوجوان بھی موٹر سائیکل پر سوار تھا، اس دوران بکسر-کوچس ریاستی شاہراہ پر کرت پورہ گاؤں کے قریب گھنی دھند کی وجہ سے اس کی موٹر سائیکل ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔

اس واقعہ میں سدھیر کی موت ہوگئی جبکہ اس کے ساتھی کو معمولی چوٹیں آئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔