شمالی بھارت

مسلم لڑکے کو تھپڑ کا تنازعہ: سپریم کورٹ کوکونسلنگ کے موقف سے واقف کرایا گیا

حکومت اترپردیش نے جمعہ کے روزسپریم کورٹ کوان طلبہ کی کونسلنگ کے موقف سے واقف کرایاجنہیں مبینہ طورپر ان کی اسکول ٹیچرنے ہوم ورک نہ کرنے پر ایک مسلم لڑکے کوتھپڑرسید کرنے کا حکم دیاتھا۔

نئی دہلی: حکومت اترپردیش نے جمعہ کے روزسپریم کورٹ کوان طلبہ کی کونسلنگ کے موقف سے واقف کرایاجنہیں مبینہ طورپر ان کی اسکول ٹیچرنے ہوم ورک نہ کرنے پر ایک مسلم لڑکے کوتھپڑرسید کرنے کا حکم دیاتھا۔

جسٹس ابھئے ایس اوکااورجسٹس اجل بھویان پر مشتمل بنچ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے داخل کردہ حلفنامہ کانوٹ لیا جس میں کہاگیاہے کہ طلبہ کیلئے24۔ اپریل تک ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔

بنچ نے کہاکہ ہم ریاست کوہدایت دیتے ہیں کہ اپریل کے اواخرتک ورکشاپ کے انعقاد کے بارے میں مناسب حلفنامہ داخل کرے۔

عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے قبل ازیں جاری کردہ احکام میں جن مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی اس معاملہ کی سماعت15 اپریل کوہوگی۔