جرائم و حادثات

آر پی ایف نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر غیر قانونی شراب، تمباکو ضبط کیا

آر پی ایف ٹیم نے تھیلوں سے مختلف برانڈس کی 20 بوتلوں میں 15 لیٹر شراب برآمد کی جس کی مالیت 20 لاکھ روپے ہے۔ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پڑوں اور اشیاء کے درمیان چھپا کر ان اشیا کو لایاگیا تھا۔

حیدرآباد: عام انتخابات سے پہلے ریلوے پروٹیکشن فورس سکندرآباد ڈویژن نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر 4 واقعات میں 48.26 لاکھ روپے کی غیر قانونی شراب اور تمباکو ضبط کیا۔ تمباکو اور شراب کی غیرقانونی منتقلی کے خلاف سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر آر پی ایف کا کریک ڈاؤن اور مسلسل چھاپے آپریشن سترک کا ایک حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

ان چھاپوں ایک حصے کے طور پر مشترکہ ٹیم نے تلاشی لی۔ اس کارروائی کے دوران ایک شخص کو شراب کی بوتلیں لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔آر پی ایف ٹیم نے تھیلوں سے مختلف برانڈس کی 20 بوتلوں میں 15 لیٹر شراب برآمد کی جس کی مالیت 20 لاکھ روپے ہے۔ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پڑوں اور اشیاء کے درمیان چھپا کر ان اشیا کو لایاگیا تھا۔

ملزم کو ضبط شدہ مال کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایکسائز پولیس اسٹیشن سکندرآباد کے حوالے کر دیا گیا۔ سینئر ڈیویژنل سیکورٹی کمشنر آر پی ایف سکندرآباد، دیباشمیتا سی بنرجی نے کہا کہ آپریشن سترک میں تیزی پیداکردی گئی ہے کیونکہ ملک کے کئی مقامات پر انتخابات ہورہے ہیں اور بالخصوص ریلوے اسٹیشنوں پر چوکسی میں اضافہ کیاگیا ہے۔