اےپی بھر میں 15 ہزار گنیش منڈپوں کو مفت بجلی کی فراہمی کے لئے 25 کروڑ روپے مختص
کمار نے بتایا کہ اس طرح پروگراموں کے انعقاد میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو، اس کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ این ڈی اے مخلوط حکومت نے خصوصی طور پر 25 کروڑ روپے مختص کرتے ہوئے ریاست بھر میں 15 ہزار گنیش منڈپوں کو بلا معاوضہ بجلی فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہی۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیربجلی جی روی کمار نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے گنیش چتورتی تقاریب کے دوران ریاست بھر میں 15 ہزار گنیش منڈپوں کو مفت بجلی کی فراہمی کے لئے 25 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
کمار نے بتایا کہ اس طرح پروگراموں کے انعقاد میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو، اس کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ این ڈی اے مخلوط حکومت نے خصوصی طور پر 25 کروڑ روپے مختص کرتے ہوئے ریاست بھر میں 15 ہزار گنیش منڈپوں کو بلا معاوضہ بجلی فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہی۔
کمار نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت (2019 تا 2024) میں ریاست کو بھاری قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا اور عوام کو نامکمل اور کھوکھلی فلاحی اسکیموں کے ذریعہ گمراہ کیا گیا جن کی کوئی حقیقی معاشی اہمیت نہیں تھی۔
موجودہ این ڈی اے مخلوط حکومت عوام کو متوازن حکمرانی فراہم کرنے کے لئے دولت کی پیداوار کے ساتھ ساتھ فلاحی اسکیموں پر بھی یکساں توجہ دے رہی ہے۔
وزیر نے یاد دلایا کہ تلگودیشم کی قیادت والی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے ایک سال کے اندر ہی اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کیا ہے، جو 2024 کے انتخابات سے قبل کئے گئے تھے ۔