تلنگانہ

دیرینہ التوا کا شکار بلوں کی ادائیگی کے لئے 720کروڑ روپئے جاری

گزشتہ سال جون تک 183 کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے جبکہ اگست سے یہ رقم بڑھا کر ہر ماہ کم از کم 700 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ تازہ ترین فنڈز سے نہ صرف چھٹیوں کے پیسے ملیں گے بلکہ گریجویٹی، جی پی ایف اور دیگر مختلف ایڈوانس کی ادائیگی بھی یقینی ہوگی، جس سے ریاست بھر کے ملازمین کو بڑی مالی راحت ملے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے لئے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں نائب وزیراعلی بھٹی وکرامارکا کی ہدایت پر دیرینہ التوا کا شکار بلوں کی ادائیگی کے لئے 720کروڑ روپئے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
نئی اسکیمات پر عمل آوری سے خزانے پر 45ہزار کروڑ کا بوجھ : بھٹی وکرامارکا
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں کہاگیا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سال 2022 سے فروری 2025 تک کے سرنڈر لیو انکیشمنٹ کے تمام بقایاجات ایک ہی بار میں کلیئر کر دیئے گئے ہیں۔

یہ فنڈس ہفتہ کی شام جنوری کے ماہ کے زیر التوا بلوں کی ادائیگی کے لئے جاری کئے گئے۔ عوامی حکومت ملازمین کی یونینوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر رہی ہے۔

سابقہ حکومت کے دور کے واجبات کو ختم کرنے کے لئے ہر ماہ گرین چینل’ کے ذریعے فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔ وعدے کے مطابق، ہر ماہ ملازمین کے بلوں کے لیے 700 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی جا رہی ہے۔

گزشتہ سال جون تک 183 کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے جبکہ اگست سے یہ رقم بڑھا کر ہر ماہ کم از کم 700 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ تازہ ترین فنڈز سے نہ صرف چھٹیوں کے پیسے ملیں گے بلکہ گریجویٹی، جی پی ایف اور دیگر مختلف ایڈوانس کی ادائیگی بھی یقینی ہوگی، جس سے ریاست بھر کے ملازمین کو بڑی مالی راحت ملے گی۔

اتوار کو جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق، یہ اقدام ملازمین کے اعتماد کو بحال کرنے اور ان کی مالی ضروریات کو ترجیح دینے کی کڑی ہے۔