دیگر ممالک

سوڈان میں آر ایس ایف  ابھی تک سات روزہ جنگ بندی پر متفق نہیں

قاہرہ: سوڈان میں پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے ابھی تک سات روزہ جنگ بندی پر اتفاق نہیں کیا ہے۔

قاہرہ: سوڈان میں پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے ابھی تک سات روزہ جنگ بندی پر اتفاق نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سوڈان میں والدین بچوں کو گھاس اورکیڑے کھلانے پر مجبور

یہ اطلاع آر ایس ایف کے لیڈر محمد حمدان دقلو کے مشیر یوسف عزت نے آج دی۔

قبل ازیں منگل کے روز جنوبی سوڈان کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سوڈانی مسلح افواج اور آر ایس ایف کے لیڈروں نے 4 سے 11 مئی تک جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

بیان کے مطابق، سوڈانی فوج کے کمانڈر انچیف جنرل عبدالفتاح البرہان اور آر ایس ایف کے لیڈر دقلو نے مذاکرات شروع کرنے کے لیے اپنے نمائندوں کے نام پر اتفاق کیا۔

مشیر یوسف عزت نے العربیہ براڈکاسٹر کے ساتھ انٹرویو میں بتایا کہ سات روزہ جنگ بندی پر معاہدے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔

اس وقت ہم نے ایک ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق نہیں کیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ RSF جنگ بندی کو مسترد نہیں کرتا اور سوڈان میں اندرونی تنازعات کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

سوڈان کی وزارت صحت کے مطابق اس تنازعے میں اب تک کم از کم 550 افراد ہلاک اور 5000 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی